آپ کے ناخن آپ کی شخصیت بتائے

ہم سے میں سے ہر ایک کی ناخنوں کی ساخت ایک دوسرے کے ناخنوں سے مختلف ہوتی ہے نائجیریا کے ایک سائنسدان نے دعوی کی اہے کہ ہمارے انگلیوں کے پوروں کی طرح ناخن بھی اپنے اندر بہت سے راز رکھتے ہیں جن کا تعلق انسان کی شخصیت سے ہیں اس لئے مختلف جسامت و شکل کے ناخن مختلف پر سنالٹی پر دلالت کرتے ہیں

چوڑا اور کشادہ ناخن

ایسے ناخن بتاتے ہیں کہ آپ پرسکون ، صلح جو اور کھلے ذہن اور کامیاب انسان ہے آپ وہی کہتے ہیں جو آپ کر پاتے ہیں اور اپنے کہی ہوئی باتوں کا لحاظ رکھتے ہیں

چھوٹے ناخن

آپ تیز طرار ، ماحول میں خود کو ڈھالنے والے اور بہترین تعلق رکھنے والے ہیں لیکن آپ میں لالچ بھی بھری ہوئ ہے

لمبے پتلے ناخن

ایسے لوگوں موقع شناس ہوتے ہیں یہ عیاشی کی زندگی سے محبت کرتے ہیں اور ہر وقت نگاہ کا مرکز بنے رہنا چاہتےہیں

چھوٹے ناخن

ان کو غصہ بہت آتا ہے اور بہت بے صبرے ہوتے ہیں ان کی شخصیت مکمل نہیں ہوتی اور ہر وقت مشکل میں ہوتے ہیں

بادامی ناخن

ایسے لوگ مستقل مزاج ہوتے ہیں اور رومان پرور ہوتے ہیں یہ خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں اور آرام سے وہ پیار سے ہر بات مان جاتے ہیں

تکونی ناخن

ایسے لوگ مصور کی طرح ہوتے ہیں لیکن ان کا مزاج بدلتا رہتا ہے ہر وقت ناک پر غصہ دھرا رہتا ہے اور جلدی مایوس ہو جاتے ہیں ایسے لوگ شہرت کے دلدادہ ہوتے ہیں

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *