اسلامی ملک میں روسی رقاصہ کا ایسا فحش ترین رقص کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا، ہنگامے شروع ہوگئے کیونکہ اس کے جسم پر۔۔۔

مصر اپنے مشہور عالم آثار قدیمہ کی وجہ سے عالمی سیاحت کا مشہور مرکز ہے اور دنیا بھر کے سیاح یہاں آتے ہیں۔ دنیا بھر سے مشہور فنکار بھی گاہے بگاہے مصر کا رخ کرتے ہیں اور سیاحتی مقامات پر واقع بڑے ہوٹلوں اور کلبوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں

۔ گزشتہ دنوں ایک ایسی ہی مشہور فنکارہ روس سے مصر آئی لیکن رات گئے ایک کلب میں ایسا فحش رقص کر ڈالا کہ سارے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ دی مرر کے مطابق 31 سالہ روسی رقاصہ ایکاٹرینا آندلیوا نے گیزا شہر کے ایک نائٹ کلب میں نیکر پہنے بغیر ہی رقص کردیا۔
جیسے ہی اس رقص کی ویڈیو سامنے آئی تو عوام شدیدمشتعل ہو گئے اور فحش حرکت کرنے والی فنکارہ کی گرفتاری کا مطالبہ شروع ہو گیا۔ عوامی اشتعال کے باعث پولیس بھی حرکت میں آئی اور ایکاٹرینا کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے پراسیکیوٹر حاتم فضل کا کہنا تھا کہ ”رقاصہ نے ملکی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔ نائٹ کلبوں میں رقص کرنے والی خواتین کے لئے لباس کی لمبائی اور حتیٰ کہ رنگت کے متعلق بھی قوانین متعین ہے لیکن ایکاٹرینا نے تو انڈویئر بھی نہیں پہن رکھا تھا۔“ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ فنکارہ کے پاس ورک پرمٹ بھی نہیں تھا۔ یہ واضح نہیں کہ اس کے خلاف اگلی قانونی کارروائی کیا ہوگی لیکن فی الحال اس کے رقص کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *