”ماڈلنگ شروع کی تو ایک ماڈل نے مجھ سے کہا۔۔۔“ سوناکشی سنہا نے اپنے ساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعے سے پردہ اٹھا دیا،

سی کو ظاہری حسن اور جسمانی ساخت کی بناءپر مذاق بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن افسوس بناک بات یہ ہے کہ بڑے بڑے اداکار اور اداکارائیں بھی اس سے بچ نہیں پاتیں اور ان کیساتھ ایسے واقعات پیش آ جاتے ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک ایسا ہی واقعہ سنایا تو سب پریشان ہو گئے کہ کس طرح انہیں ایک معروف ماڈل نے صرف اس لئے شرمناک الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں مخاطب کیا کیونکہ وہ دیگر ماڈلز کی طرح دبلی پتلی نہیں تھیں۔
وہ اپنے بہترین دوست منیش ملہوترا کیساتھ بھارتی پروگرام ”BFFs with Vogue“ میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے میزبان نیہا دھوپیا کو واقعہ سنایا تو سننے والے حیران پریشان رہ گئے۔ سوناکشی کے مطابق جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی تو ایک ماڈل نے انہیں جسمانی ساخت کی وجہ سے ”گائے“ کہہ کر پکارا۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ریمپ پر واک کی تو معروف ماڈل شمیتا سنگھا نے کہا کہ ”یہ گائے کیٹ واک پر کیا کر رہی ہے۔۔۔؟“ اداکارہ سوناکشی سنہاءواقعی میں دبلی پتلی نہ تھیں لیکن بہت سے لوگ ان سے صرف اس لئے متاثر ہیں کہ انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے خود کو یکسر بدل دیا ہے۔۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *