ہندوستان میں بارویں کلاس کی طالبہ کا گینگ ریپ ،دہلی کمیشن فاروومن کی سربراہ نے ایسی بات کر دی کہ

بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے سول

سوسائٹی کو بے حال کر دیا ہے تاہم مودی سرکار اس حوالے سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہے ،اب مغربی بنگال میں بھی اجتماعی ریپ کا ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے

جس میں اپنے کلاس فیلو کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے لئے آنے والی بارویں کلاس کی طالبہ کو 4لڑکوں نے گینگ ریپ کا نشانہ بنا نے کے بعد قتل کرنے کی کوشش ،متاثرہ طالبہ انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ،دوسری طرف دہلی وومن کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے بھارت میں رہپ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی ایسی تفصیلات بیان کر دیں ہیں کہ مودی حکومت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے گی ۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق مغربی بنگال میں بارویں کلاس کی طالبہ اپنے کلاس فیلو کی سالگرہ میں شریک ہونے کے لئے اس کے گھر پہنچی تو وہاں موجود کلاس فیلو اور اس کے دیگر تین دوستوں نے شراب میں خواب آوور گولیاں ملا کر لڑکی کو زبردستی پلا دی اور بعد ازاں اسے اجتماعی گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور پھر اسے جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے اس کی جان تو بچ گئی تاہم خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اسے انتہائی تشویش ناک حالت میں مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ چوتھا اور مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

Pin It

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *